کولمبو، 12/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریند ر مودی جمعہ کو یہاں 14ویں انٹرنیشنل ویساکھ ڈے پر ہونے والے تقریب میں شامل ہوئے۔اس موقع پر انہوں نے اگست سے وارانسی سے کولمبو کے درمیان براہ راست پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا۔بعد میں انہوں نے یہ بھی کہاکہ سری لنکا میں انڈین ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت 4000مکان بنائے جا رہے ہیں، 10ہزار اضافی گھروں کا اعلان کر کے مجھے خوشی ہو رہی ہے۔مودی نے اشاروں میں پاکستان کو بھی نشانے پر لیا،انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ علاقے میں نفرت کی سوچ رکھنے والوں کی وجہ سے بات چیت کے راستے بند ہیں اور اس کی وجہ سے صرف ہلاکت اور تباہی ہو رہی ہے۔مودی نے پہاڑی علاقہ ڈکویا میں بنے ایک جدید اسپتال کا افتتاح بھی کیا، ہندوستانی نژاد باغان مزدوروں کی اکثریت والے علاقے میں واقع اس اسپتال کو ہندوستان کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔مودی نے نوروڈ گراؤنڈس میں ہندوستانی نژاد تمل کمیونٹی سے خطاب بھی کیا، انہوں نے کہاکہ چائے سے میرا پرانا ناطہ ہے، سری لنکا چائے کا تیسرا بڑا ایکسپورٹر ہے۔کئی ذات سے متعلق کہانیوں میں اگستیہ رشی کو تمل زبان لانے والا بتایا جاتا ہے۔مودی نے کہا کہ تنوع جشن منانے کے لیے ہے نہ کہ جنگ کے لیے، سری لنکا میں تمل اور سنہالی لوگ پیارو محبت سے رہ رہے ہیں۔مودی سلون ورکرز کانگریس کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے بعد وہ تمل پروگریسو الائنس کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔مودی پہاڑی علاقوں میں چائے باغان کا دورہ بھی کریں گے، وہ بود ھ مت کے روحانی پیشو، مفکرین اور دانشوروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ویساکھ دیوس تقریب میں مودی نے کہاکہ یہ بود ھ مت کا سب سے بڑا تہوار ہے، سری لنکا سے ہمارا پرانا ناطہ ہے، ہندوستان بود ھ کی سرزمین ہے،بود ھ کے وقت سے ہی ہندوستان -سری لنکا کے درمیان دوستی شروع ہوئی، ہندوستان سری لنکا کی معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ہندوستان سے ہی بود ھ مت سری لنکا پہنچا، راجہ اشوک کے بیٹا اور بیٹی مہندر اور سنگھ مترا اسے سری لنکا لے کر آئے، میں نے بود ھ کی سرزمین سے سوا سو کروڑ لوگوں کی نیک خواہشات لے کر آیا ہوں۔اس موقع پر مودی نے ایک فلائٹ سروس کا بھی اعلان کیا،انہوں نے کہاکہ کولمبو سے وارانسی کے درمیان اگست سے براہ راست پرواز سروس شروع ہوگی، اس سے بود ھ سے منسلک مقام سری لنکا سے جڑ سکیں گے، یہاں کے تمل لوگ کاشی وشیو ناتھ مندر بھی جا سکیں گے۔